ہمارے رازداری اور سیکورٹی کے اصول

ہم سبھی کیلئے موزوں رازداری وضع کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو مفت اور تمام لوگوں کے لیے قابل رسائی پروڈکٹس اور سروسز تخلیق کرنے کے ساتھ آتی ہے۔ چونکہ ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور رازداری کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسلئے یہ خاص طور پر اہم ہے۔ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو نجی اور محفوظ رکھنے میں اپنے پروڈکٹس، کارروائیوں اور لوگوں کی رہنمائی کرنے کے لیے ہم ان اصولوں کو مد نظر رکھتے ہیں۔

  1. 1۔ اپنے صارفین کا احترام کرنا۔ ان کی رازداری کا احترام کرنا۔

    ہمارا خیال ہے کہ ان تصورات کو علحیدہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ساتھ، وہ اس واحد، بنیادی یقین کی نمائندگی کرتے ہیں جو روز اول سے ہماری بنائی گئی ہر چیز پر اثر انداز ہوا ہے اور ہر اس چیز پر اثر انداز ہوگا جو ہم آئندہ بنائیں گے۔ جب لوگ ہمارے پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو وہ اپنی معلومات کے تعلق سے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اور اسے قائم رکھنا ہمارا کام ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس بارے میں ہمیشہ سنجیدہ رہنا کہ ہم کس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اور ہم اس کی حفاظت کیسے کرتے ہیں۔

  2. 2۔ اس بارے میں واضح ہونا کہ ہم کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں اور کیوں۔

    باخبر فیصلے کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کہ وہ Google پروڈکٹس کا کس طرح استعمال کرتے ہیں، ہم اس بات کو سمجھنا آسان بناتے ہیں کہ ہم کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں، اس کا کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اور کیوں۔ شفافیت کا مطلب ہے اس معلومات کو آسانی سے دستیاب کرانا، سمجھنے کے لائق اور قابل عمل بنانا۔

  3. 3۔ اپنے صارفین کی ذاتی معلومات کبھی بھی کسی کو فروخت نہ کرنا۔

    ہم تلاش اور Maps جیسے Google پروڈکٹس کو ممکنہ حد تک مفید بنانے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم زیادہ متعلقہ اشتہارات پیش کرنے کیلئے بھی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ یہ اشتہارات ہماری سروسز کی فنڈنگ اور انہیں سبھی کے لیے مفت بنانے میں مدد کرتے ہیں، اسلئے اس بات کی وضاحت کرنا اہم ہے کہ ہمارے صارفین کی ذاتی معلومات برائے فروخت نہیں ہے۔

  4. 4۔ لوگوں کے لیے اپنی رازداری کو کنٹرول کرنے کے عمل کو آسان بنانا۔

    ہم جانتے ہیں کہ رازداری کے معاملے میں ایک ہی بات سب پر لاگو نہیں ہوتی۔ ہر Google اکاؤنٹ آن/آف ڈیٹا کنٹرولز کے ساتھ بنایا جاتا ہے تاکہ ہمارے صارفین اپنے لیے موزوں رازداری کی ترتیبات منتخب کر سکیں۔ اور جیسا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے، ہمارے رازداری سے متعلق کنٹرولز بھی ترقی کر رہے ہیں، جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ رازداری ہمیشہ صارف کا انفرادی اختیار ہوتا ہے۔

  5. 5۔ لوگوں کو اپنے ڈیٹا کا جائزہ لینے، منتقل کرنے یا حذف کرنے کے لیے با اختیار بنانا۔

    ہمارا ماننا ہے کہ ہر صارف کو کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے اپنی اس ذاتی معلومات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے جس کا اس نے ہمارے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں کے لیے ان کے ڈیٹا تک رسائی اور اس کے جائزے، اسے ڈاؤن لوڈ کرنے اور اگر وہ اسے دوسری سروس پر منتقل کرنا چاہتے ہیں یا اسے مکمل طور پر حذف کرنا چاہتے ہیں، تو اس عمل کو آسان تر بنانے کے لیے مسلسل کام کرتے ہیں۔

  6. 6 ہمارے پروڈکٹس میں مضبوط ترین سیکیورٹی ٹیکنالوجیز بنانا۔

    اپنے صارفین کی رازداری کا احترام کرنے کا مطلب ہے اس ڈیٹا کی حفاظت کرنا جس کے حوالے سے وہ ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ اپنے صارفین کے لیے، ہر Google پروڈکٹ اور سروس کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے، ہم دنیا کے اعلی ترین سیکیورٹی انفرا اسٹرکچرز میں سے ایک تیار اور استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے آن لائن خطرات کے اپنے صارفین تک پہنچنے سے پہلے ان کی پہچان کرنے اور ان سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے، پہلے سے شامل سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کو مسلسل مضبوط کرنا۔

  7. 7۔ تمام لوگوں کی خاطر آن لائن سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی مثال قائم کرنا۔

    صارفین کو آن لائن محفوظ رکھنے کا عمل Google تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پورے انٹرنیٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ آج ہم سبھی لوگ سیکیورٹی کے جو معیارات استعمال کرتے ہیں، Google ان میں سے کئی معیارات تخلیق کرنے والی پہلی کمپنی تھی، اور ہم مسلسل ایسی نئی سیکیورٹی ٹیکنالوجیز ایجاد کرتے ہیں جسے ہر کوئی استعمال کر سکے۔ ہم دنیا بھر میں پارٹنرز، تنظیموں اور حریفوں کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق اپنی تعلیمات، تجربات اور ٹولز کا اشتراک کرتے ہیں کیونکہ انٹرنیٹ پر ہر جگہ سیکیورٹی کے لیے پوری انڈسٹری کی معاونت درکار ہوتی ہے۔

ہماری حفاظت کی کوششوں کے بارے میں مزید جانیں

آپ کی سیکیورٹی

ہم انڈسٹری کی سر فہرست سیکیورٹی کے ساتھ آپ کی آن لائن حفاظت کرتے ہیں۔

آپ کی رازداری

ہم سبھی کیلئے موزوں رازداری وضع کرتے ہیں۔

فیملیز کیلئے

ہم یہ نظم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں کہ آپ کی فیملی کیلئے آن لائن کیا درست ہے۔