ہر کسی کیلئے ٹیکنالوجی بنانے کے معنی ہیں اسے استعمال کرنے والے ہر شخص کو تحفظ فراہم کرنا۔

Google کی بنیاد اس عقیدے پر رکھی گئی ہے کہ ہم جو کچھ بھی کریں، صارف کا احترام ہمارے پیش نظر رہنا چاہیے۔ چونکہ انٹرنیٹ روز افزوں ترقی کر رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری سیکیورٹی ٹیکنالوجیز اور رازداری کے ٹولز کو مسلسل بہتر بنانا تاکہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو آن لائن محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔

دریافت کریں کہ ہم آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کیلئے کیا کرتے ہیں

آپ کی سیکیورٹی

ہم انڈسٹری کی سرکردہ سیکیورٹی کے ساتھ آپ کی آن لائن حفاظت کرتے ہیں۔

ہم جو بھی چیز بناتے ہیں وہ پہلے سے شامل ان طاقتور سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کے ساتھ محفوظ ہوتی ہے جو سپام، میلوئیر اور وائرسز جیسے خطرات کا آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی پتہ لگانے اور انہیں مسدود کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اور ہم ان سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کا اشتراک پارٹنرز اور حریفوں کے ساتھ یکساں طور پر کر کے انڈسٹری کے معیارات کو بہتر بناتے ہیں جن سے ہر ایک کو آن لائن محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید جانیں

آپ کی رازداری

ہم رازداری کے ایسے اصول وضع کرتے ہیں جو سب کیلئے موزوں ہوں۔

ڈیٹا Google سروسز کو مزید معاون اور متعلق بناتا ہے، لیکن ہم اس معلومات کا کس طرح استعمال کرتے ہیں، وہ انفرادی انتخاب پر منحصر ہوتا ہے۔ ہم آپ کو اس بات سے مطلع رکھتے ہیں کہ ہم کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں، ان کا کیسے اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ اور ہم آپ کے Google اکاؤنٹ میں طاقتور ڈیٹا کنٹرولز بناتے ہیں تاکہ آپ اپنے لئے رازداری کی موزوں ترتیبات منتخب کر سکیں۔

مزید جانیں

خاندانوں کیلئے

آپ کے خاندان کیلئے آن لائن کیا درست ہے، ہم اس کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

پچھلی نسلوں کے برخلاف، عصر حاضر کے بچے ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑے ہو رہے ہیں۔ اسلئے ہم ایسی حدود سیٹ کرنے اور ٹیکنالوجی کا ایسے طریقے سے استعمال کرنے میں آپ کی مدد کیلئے براہ راست ماہرین اور معلمین کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو آپ کے اہل خانہ کیلئے درست ہو۔

مزید جانیں