COVID‑19 سے متعلق آن لائن فریب سے بچنے کی مدد

آپ جب بھی آن لائن پیش آئں، ہم آپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر چیز کو طاقتور بلٹ ان سیکیورٹی ٹیکنالوجیز سے محفوظ رکھتے ہیں جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی خطرات کا پتہ لگانے اور روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

آج کل COVID‑19 سے متعلق آن لائن فریب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہم آپ کو ان فریب کو پہچاننے اور ان سے بچنے میں مدد کر رہے ہیں تاکہ آپ آن لائن محفوظ رہیں

COVID‑19 سے متعلق آن لائن فریب کے عام اقسام

ذاتی مفروضات کی چوری

فریب کرنے والے جوکہ بہت زیادہ معلومات پوچھتے ہیں، جیسے کہ پتہ ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ، یا PIN نمبر آپکی انشورنس پالیسی ٹھیک کرنے کے لئے یا جعلی رابطہ کا سراغ لگانا۔

جعلی اشیاء اور خدمات کی پیش کش

نامعلوم تیسرے فریق کی جانب سے ماسک, آن لائن تفریحی خدمات میں سبسکرپشن کی خریداری پر بڑی چھوٹ۔

حکام کی نقالی

سرکاری تنظیموں کی نقالی جیسے کہ قومی ادارہ صحت COVID‑19 سے متعلق معلومات کی پیش کش کر رہی ہے۔

جعلی طبی پیش کشیں

علاج ، ٹیسٹ کٹس ، ہینڈ سینیٹائزر یا چہرے کے ماسک کی پیش کش جو کبھی نہیں پہنچتے

رفاہی عطیات کے لئے جعلی درخواستیں

غیر منافع بخش ، ہسپتالوں یا دیگر تنظیموں کی طرف سے COVID‑19 میں امداد کے لئے دیئے گئے عطیات کو احتیاط سے چیک کیا جانا چاہئے

COVID‑19 سے متعلق فریب سے بچنے کے لئے نکات

فریب کرنے والے آپ تک کیسے پہنچ سکتے ہیں جاننیں

فریب کرنے والے COVID‑19 سے متعلق مواصلات کو جائز پیش کر رہے ہیں فائدہ اٹھانے کے لئے۔ آپ تک پہنچنے کے لئے، فریب کرنے والے ای میل کے ساتھ ساتھ متنی پیغامات اور بدخوا ویب سائٹس بھی استعمال کر رہے ہیں۔

پر اعتماد ذرائع کا براہ راست خود جائزہ لیں

فریب کرنے والے اکثر معروف ، قابل بھروسہ اور مستند وسیلہ پیش کرتے ہیں۔ ذرائع کو براہ راست ملاحظہ کریں، جیسے کہ http://covid.gov.pk/ تازہ ترین COVID‑19 حقائق متعلق صحیح معلومات حاصل کرنے کے لئے

ذاتی یا مالی معلومات کے درخواستوں سے ہوشیار رہیں ، دینے سے پہلے رکیئے اور تشخیص کریں۔

اگر آپ کو معلومات کے لئے غیر منقولہ درخواست موصول ہوتی ہے تو ، پیغام کی تشخیص کے لئے وقت لگائیں۔فریب کرنے والے اکثر ضرورت سے زیادہ معلومات طلب کر یں ک گے ، جیسے کہ لاگ ان معلومات ، بینک تفصیلات اور پتے۔ وہ بینک ٹرانسفر یا ورچوئل کرنسی کی ادائیگی کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

غیر منافع بخش تنظیم کے ذریعہ براہ راست عطیہ کریں۔

کچھ فریب کرنے والے خیر خواہی کا فائدہ اٹھاتے ہیں ، COVID‑19 کے امدادی کاموں کے لئے عطیات کی درخواست کرتے ہیں یا غیر منافع بخش تنظیموں کی نقالی کرتے ہیں۔ زیادہ اعتماد کے لئے کہ آپ کی رقم غیر منافع بخش تنظیم میں عطیہ ہو جائے گا ، آپ براہ راست ان کی ویب سائٹ کے ذریعہ عطیہ کرسکتے ہیں ─ بجائے یہ کہ آپ کو بھیجے گئے لنک پر کلک کریں۔

کلک کرنے سے پہلے روابط اور ای میل پتوں کو دو بار چیک کریں

جعلی رابطے اکثر اضافی الفاظ یا حرف شامل کرکے قائم ویب سائٹوں کی نقل کرتے ہیں۔ اگر یہ "یہاں کلک کریں" کی طرح کچھ کہتا ہے لنک پر منڈلائں یا URL کے حرف میں غلطیوں کو جانچنے کے لئے دیر تک دبائیں - احتیاط کریں کے کلک نا کریں۔ URL یا ای میل ایڈریس میں غلط ہجے والے الفاظ یا بے ترتیب خطوط اور نمبر بھی کسی گھوٹالے کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

دی گئی اطلاع کی تلاش کریں

اگر کسی نے آپ کو ایک دھوکہ دہی والا پیغام بھیجا ہے تو ، امکان ہے کہ انہوں نے اسے دوسرے لوگوں کو بھی بھیجا ہو۔ ای میل ایڈریس ، فون نمبر ، یا پیغام کے سب سے زیادہ مشکوک حصے کو سرچ انجن میں درج یا کاپی اور پیسٹ کریں تاکہ دی گئی اطلاع معلوم ہو.

اپنے اکاؤنٹ میں سیکیورٹی کی ایک اضافی پرت شامل کریں

آن لائن اضافی تحفظ کے لئے اپنے اکاؤنٹس میں 2-عنصر تصديق یا 2-step تصديق شامل کریں. اس سے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے دو عمل کی کاروائ کی ضرورت ہوتی ہے جس سے سیکیورٹی کی ایک اور پرت فراہم ہوتی ہے : مثال کے طور پر ، آپ کو کچھ پتہ ہے (اپنا پاس ورڈ) اور جسمانی طور پر آپ کے پاس کچھ ہے (جیسے آپ کے فون یا سیکیورٹی کی کلید)۔

اطلاع دیں

اگر آپ کو کوئی مشتبہ چیز نظر آتی ہے تو ، g.co/ReportPhishing یا g.co/ReportMalware پر اس کی اطلاع دیں۔

COVID‑19 سے متعلق آن لائن فریب سے بچنے میں دوسروں کی مدد کریں۔

دوسروں کو آگاہ کریں اور سب کی آن لائن حفاظت میں مدد کریں۔ ان مشوروں کو گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹیں اور نیچے ایک صفحے کا خلاصہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں